پیر، 30 دسمبر، 2013

ترقی کا قرآنی معیار

اسلام بحیثیتِ دینِ کامل ہمیں زندگی کا مقصد اور اس مقصد کی تکمیل کا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس دین کی اصطلاحات بھی سب سے جدا ہیں۔ لیکن آج کے دور میں امتِ مسلمہ خصوصاً برِصغیر کے مسلمانوں کی اکثریت دین کے بنیادی فہم اور مختلف اصطلاحات کے اصل مفہوم سے نا آشنا نظر آتی ہے جس کی وجہ سے مسلم امت میں نہ صرف مادہ پرستی اور غیر مسلم اقوام کے طور طریقے اور رسم و رواج، بلکہ نظریات تک فروغ پا چکے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ملکِ عزیز میں وہی انگریز کا عطا کردہ بے روح نظام تعلیم اپنی تمام خرابیوں سمیت رائج ہے۔ اس نے ہمارے ذہنوں میں ترقی، عزت و شرف اور کامیابی کے معیارات کو بالکل الٹ کر رکھ دیا ہے۔