ہمارے دوست احباب میں ایک بڑی تعداد ایسی ہے جن کو فیس بُک کا "عارضہ" بڑی شدت سے لاحق ہے۔ کچھ احباب میں یہ مسئلہ ذرا کم ہے مگر اکثریت فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس (accounts) کے ذریعے دین کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ویسے تو دین کے ان داعیوں میں مَیں بھی شامل ہوں لہٰذا بطورِ خیرخواہی چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں۔ اگر موضوع پسند آئے تو پڑھ لیں، نا بھی پسند آئے تو میرا دل رکھنے کیلئے پڑھ لیں۔